ابنا: اطلاعات کے مطابق، اسکندریہ میں محمد مرسی کے حامیوں اور سیکورٹی اہلکار کے درمیان ہونے والی چھڑپوں میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ مظاہرین 21 خواتین کو سزائیں دئے جانے کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ سزا پانے والی 14 خواتین سنائی گئی سزا کے خلاف سات دسمبر کو اپیل کریں گی اور سات نابالغ لڑکیاں بھی اسی دن اپیل کریں گی۔ خواتین پر الزام ہے کہ انہوں نے 31 اکتوبر کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کی تھی۔دوسری جانب مصر میں نئے آئین کا مسودہ تیار کرنے والی کمیٹی نے مذہبی پارٹیوں کی تشکیل پر پابندی کی شق کو منظوری دے دی ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق 50 ارکان پر مبنی کمیٹی کے 48 اراکین نے سنیچر کو اس شق کے حق میں ووٹنگ کی۔ سنیچر کو منظور ہونے والی شقوں میں وہ سق بھی شامل ہے جس کی بنیاد پر مذہبی پارٹیوں یا مذہبی رجحان رکھنے والی سیاسی جماعتوں کی تشکیل پر پابندی ہوگی۔ سابق آمر حسنی مبارک کے زمانے میں تقریبا تیس سالوں تک یہ پابندی نافذ رہی۔......./169
30 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 485058
مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں نے خواتین مظاہرین کو سزا دئے جانے کی مذمت کرنے کے لئے اسکندریہ میں مظاہرہ کیا۔